Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟

ایک اونس سونا 8680 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جمعرات 9 مئی 2024 کو سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 279.10 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 255.84 ریال رہی۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے اس کی فی گرام قیمت 244.22 ریال ریکارڈ کی گئی۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 209.33، 14 قیراط کی 162.81 جبکہ بارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 139.55 ریال رہی۔
سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو ایک اونس سونا 8680 ریال جبکہ ایک کلو سونا 2 لاکھ 79 ہزار 098 ریال میں فروخت ہو رہا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: