Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیےعالمی برادری مداخلت کرے، سعودی وزیرخارجہ کا پھر مطالبہ

فوری جنگ بندی کے حوالے سے مملکت کا موقف روز اول سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منامہ میں 33 ویں عرب سربراہی سمٹ کے لیے وزرائے خارجہ کی سطح پرتیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل سمیت علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق منگل کو اجلاس میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے مشترکہ عرب عمل کو آگے بڑھانے اور تمام رکن ممالک کے مابین ہم آہنگی کو بڑھانے کے حوالے سے مملکت کی خواہش کو دہرایا۔
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے انہوں نے کہا ’فلسطینی عوام ہو ہونے والے حملوں کے آغاز سے مملکت کی جانب سے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر مسئلے کے حل کےلیے شروع کی جانے والی کوششیں ہنوز جاری ہیں‘۔
انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہونے کے حوالے سے خطرناک نتائج سے خبردار اورعالمی برادری سے جنگ روکنے کے لیے فوری مداخلت کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا’ فلسطین میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے مملکت کا موقف روز اول سے ایک ہے۔ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں جو فوری جنگ بندی ہے تاکہ فلسطینی عوام متاثرہ عوام کی امداد ہنگامی بنیادوں پر کی جا سکے‘۔
علاوہ ازیں دوریاستی حل جس کے تحت فلسطینی عوام کو ان کا حق دلایا جائے۔ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ان کی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو جو عرب امن مہم اور عالمی قراردادوں کے مطابق ہے۔
یمن کے حوالے سے انہوں نے مملکت کی جانب سے مستقل قیام امن کےلیے اٹھائے گئے اقدامات اور اس حوالے سے کوششوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مسئلہ کے سیاسی حل پرزور دیا۔

 سوڈان کی صورتحال پر مملکت کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے بحیرہ احمر میں مستقل بنیادوں پرقیام امن اور بحری جہازوں کی سلامتی کی اہمیت بھی اجاگر کی تاکہ خطے اور اس کی عوام کو مزید مشکلات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان کی صورتحال پر مملکت کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں پر زوردیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ تباہ کن انسانی صورتحال کے خاتمے کےلیے سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز جنگ بندی کریں۔

شیئر: