اودے پور۔۔۔۔سوچھ بھارت مشن کی کوششیں اب رنگ لارہی ہیں۔ دیہی علاقوں میں صحت صفائی کے بارے میں لوگوں میں شعور بڑھتا جارہا ہے ۔ اس کا مظاہرہ اس وقت ہوا جب ایک نئی نویلی دلہن نے صرف اس وجہ سے اپنے شوہر کے گھر جانے سے انکار کردیا کہ وہاں ٹوائلٹ نہیں اور گھر کے افراد کھلے آسمان تلے جاکر فراغت پاتے ہیں۔ کھیسار پورا کی رہائشی سیہاج کی شادی حال ہی میں ہوئی تھی جب رخصتی کا وقت آیا تو دلہن نے کہا کہ جب تک شوہر کے گھر والے ٹوائلٹ تعمیر نہیں کرتے وہ نہیں جائیگی۔اس مطالبے کے بعد انہوں نے فوری طور پر ٹوائلٹ بنانا شروع کردیا۔ جب یہ خبر عام ہوئی تو لوگوں نے اس لڑکی کے اصرار اور آگاہی کی تعریف کی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔