Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا دورہ سعودی عرب مثبت رہا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد... ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کو مل کردہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہوگا لیکن افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو بریفنگ کے دوران ترجمان نفیس زکریانے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدرکے درمیان آستانہ میںتعمیری ملاقات ہوئی۔پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی اورداعش پر قابو پانا ہو گا ۔ پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند ہے لیکن سلامتی کی ابتر صورتحال کے پیچھے افغانستان کے اندرونی عوامل ہیں۔ترجمان نے وزیر اعظم کے سعودی عرب دورے کے حوالے سے کہا کہ دورہ مثبت رہا۔ نواز شریف نے خلیج میں بحران کے حوالے سے بات چیت کی۔سعودی عرب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان حرمین شر یفین کا تحفظ کرے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔مغوی چینی شہریوں کے اغوا ءو قتل پرچینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ اس معاملہ کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی مغوی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

 

شیئر: