Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکتبہ دارالسلام اور مکتبہ العبیکان ایجوکیشن میں تاریخی معاہدہ

ریاض(شہزاد احمد) سعودی عرب کے مشہور اشاعتی ادارے العبیکان ایجوکشن اور بین الاقوامی نشرو اشاعت کے ادارے دارالسلام کے درمیان 18اطالس کے اردو اور انگلش تراجم کے معاہدہ پردستخط کیلئے ریاض میں العبیکا ن کے ہیڈ آفس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں العبیکا ن کے مدیر نشرو تراجم محمد بن عبداللہ الفریح اور مکتبہ دارالسلام کی طرف سے عبدالمالک مجاہد نے دستخط کئے ۔اس موقع پرعبدالغفار مجاہد اور طلحہ مجاہد بھی موجود تھے۔ عبدالمالک مجاہد نے العبیکان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخ ساز معاہد ہ ہے۔دارالسلام 3 سال کی مدت میں 18 اطالس کا ترجمہ اردو اور انگلش زبان میں شائع کرے گا۔ ان اطالس کے مولف سامی بن عبداللہ المغلوث سعودی عرب کے مشہور جغرافیہ دان ہیں۔ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ ہندوستان اور پاکستان میں رہنے والے علماء اورریسرچر ان کی مولفات سے فائدہ حاصل کریں۔ان اٹالس کی مدد سے تاریخی مقامات ،اسلامی جغرافیہ اور تاریخ کو جاننے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ دارالسلام نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قارئین کے لئے ان اطالس کے تراجم اور نشریات کے حقوق حاصل کئے ہیں جو اسلامی تاریخ کے طلبہ اور علماء کی رہنمائی کے لئے معاون ثابت ہوں گے ۔

شیئر: