عازمین حج کی خدمات کو بہتر بنانے کےلیے مہم، 200 اساتذہ اور گائیڈز کا انتظام
عازمین حج کی خدمات کو بہتر بنانے کےلیے مہم، 200 اساتذہ اور گائیڈز کا انتظام
منگل 21 مئی 2024 21:13
عازمین حج کو مختلف دینی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین میں دینی امور کے شعبے کی جانب سے ’انسانیون‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس حوالے سے کہا کہ ’مہم کا مقصد رویوں کی خوبصورتی میں اضافہ اور مختلف شعبوں میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کا کہنا تھا ’ دینی امور کے ادارے کی جانب سے عازمین حج کی خدمت کے لیے کسی قسم کی کمی و کوتاہی نہیں کی جائے گی‘۔
حرمین شریفین سے بلند ہونے والے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنا ہے۔
علاوہ ازیں ادارہ امور حرمین میں دینی امور کے شعبے کی جانب سے عازمین حج کی دینی آگاہی و رہنمائی کے لیے 200 اساتذہ اور گائیڈز کا انتظام کیا ہے۔
عازمین حج کو مختلف دینی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔
حرمین میں دینی امور کے شعبے کی جانب سے حج سیزن میں مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کے لیے متعدد زبانوں میں دینی امور پرمبنی کتابچے تیار کیے ہیں جو عازمین کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔