Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی قیادت ہمیشہ سے آئمہ حرمین اور علما کی عزت کرتی ہے ، شیخ السدیس

ولی عہد نے نماز عید کے بعد حرمین کے آئمہ سے خصوصی ملاقات کی(فوٹو، سبق نیوز)
ادارہ حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان  کی جانب سے آئمہ حرمین کا احترام اور انکی عزت افزائی حیرت انگیز امر نہیں بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت کی اعلی قیادت ہمیشہ سے ہی حرمین شریفین کے آئمہ اور علما کرام کی عزت اور انکا احترام کرتی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق شیخ السدیس نے مزید کہا آئمہ حرمین و علما کی عزت و تکریم  کرنا بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے دور سے ہی قیادت کے رہنما اصول رہے ہیں۔
شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ ولی عہد نے عید الفطر کی نماز حرمین شریفین کے آئمہ اوردیگر علما کرام کے ساتھ ادا کی بعدازاں ان سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے حرمین شریفین کے آئمہ اور علمائے کرام سے ملاقات کے دوران جو گرم جوشی اور مسرت کا اظہار دیکھنے میں آیا وہ دراصل علماء کرام سے انکا قلبی لگاو محبت اور عقیدت ہے ۔
 شیخ السدیس کا مزید کہنا تھا کہ ولی عہد کے علما و آئمہ سے قربت کے یہ جذبات واحساسات درحقیقت انہیں وراثت میں ملیں ہیں جو علما اور علم سے انکی محبت کی دلیل ہیں۔
واضح رہے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عید الفطر کی نماز مسجد الحرام میں ادا کی تھی بعدازاں انہوں نے مسجد الحرام کے آئمہ کرام اور وہاں موجود علمائے دین سے فردا فردا ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔

شیئر: