Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن 2024: جدہ اسلامی بندرگاہ عازمین کے خیر مقدم کے لیے تیار

جدہ اسلامی بندرگاہ حرمین شریفین کا گیٹ وے ہے۔ (فوٹو عاجل)
جنرل پورٹس اتھارٹی (موانی) نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ حج سیزن 2024  میں عازمین کے خیرمقدم کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔
عاجل ویب کے  مطابق موانی کا کہنا ہے اس سال عازمین کو جدید ڈیوائسز، ہائی ٹیک آپریشنز سسٹم اور عازمین کے خیر مقدم میں مہارت رکھنے والے سعودی نوجوان مرد و خواتین کے ذریعے ایک منفرد تجربہ فراہم کرنے کےلیے تیار ہیں۔
موانی نے کہا کہ حج سیزن کے دوران پورٹس صرف عازمین کے خیرمقدم تک ہی محدود نہیں بلکہ انہیں وقت پر سامان اور دواوں سمیت لاجسٹک اور سٹرٹیجک خدمات بھی فراہم کریں گی۔ اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی ٹرانسپورٹیشن بھی بندرگاہ کی ذمہ داری ہے۔
جدہ اسلامی بندرگاہ حرمین شریفین کا گیٹ وے اور ساحل کے ساتھ ایک اہم لاجسٹک اور تجارتی مرکز ہے۔ یہ 12.5 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں کنٹینرز ٹرمینلز شامل ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: