Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات

مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو: ایس یی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنیٹ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر دوطرفہ ہم آہنگی کو تیز کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
غزہ کی پٹی اور گرد ونواح کی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی کی اہمیت بھی زیر غور آئی۔
اس موقع پر فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی، وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود اور مشیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔

شیئر: