Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رکن اسمبلی کی بدتمیزی پر سفری پابندی

حیدرآباد۔۔۔۔تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی نے جن پر گزشتہ روز6ایئرلائنز نے سفری پابندیاں لگائی تھیں،معذرت کرنے سے انکار کردیاہے۔واضح رہے کہ دیواکر ریڈی نے گزشتہ شب انڈیگو ایئرلائنز کی طرف سے بورڈنگ پاس جاری نہ کرنے پر وشاکھا پٹنم ایئرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔ اس کے بعد اسپائس جیٹ ، گوایئر، جیٹ ایئرویز اور وستارا ایئرلائنز نے ایئرانڈیا اور انڈیگو کا ساتھ دیتے ہوئے ان پر سفر کی پابندی لگا دی۔انڈیگو نے فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز سے بھی رابطہ کیا۔شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک راجو نے جمعہ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ادھر ریڈی نے خود پر عائد الزامات کی تردید کی اور کہا کہ میں نے انڈیگو کے کسی بھی عملے کے رکن سے بدتمیزی نہیں کی۔73سالہ ریڈی نے کہا کہ میں نے کسی کوگالی دی اور نہ طمانچہ مارے اسلئے معذرت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔

شیئر: