Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور کوسوو کے حکام کا پارلیمانی تعلقات پر تبادلہ خیال

کمیٹی کے ارکان نے  بلدیاتی امور میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کوسوو فرینڈ شپ پارلیمانی کمیٹی کے چئرمین اور سعودی شوری کونسل کے رکن خالد  بن محمد البواردی کی سربراہی میں میں کمیٹی کے ارکان نے پرسٹینا میں کوسوو کے نائب وزیر خارجہ کریشنک احمدی اور دیگر حکام سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی شوری کونسل اور کوسوو پارلیمنٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ا س موقع پر البانیہ میں سعودی سفییر اور کوسوو، مونٹی نیگرو اور شمالی مقدونیہ میں نان ریزیڈینٹ سفیر فیصل حفظی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں کمیٹی کے ارکان نے بوڈوجیوا کے میئر سے ملاقات کی  بلدیاتی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ میئر نے ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کے حوالے سے سعودی عرب کی تعریف کی۔
شوری کونسل کے وفد نے مقامی کمپمنیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ کوسوو کے مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ اور اقتصادی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: