Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کی کان سے 300ملین ڈالر کا زمرد

برازیلیا .......برازیل میں جواہرات کی کانوں سے 300ملین ڈالر کا زمرد نکالنے والا کانکن روپوش ہوگیا۔ اسے خدشہ ہے کہ چوراسے حاصل کرنے کیلئے اسے اور اس کے خاندان والوں کو جان سے مار دیگا۔ اس زمرد کا وزن 794پاﺅنڈ ہے اور یہ4.3فٹ اونچا ہے۔ اسے برازیل کی کارنیبا کان میں 200میٹر گہرائی میں ایک ماہ قبل نکالا گیا تھا۔ اس زمرد کو انتہائی سیکیورٹی والے علاقے میں خفیہ مقام پر رکھا گیا ہے کیونکہ اسکے مالک کو خدشہ ہے کہ اسے اغوا کرلیا جائیگا ، بھتہ لیا جائیگا یا پھر مسلح ڈکیتی کی جائیگی۔اسکا کہناہے کہ یہ انتہائی نایاب قسم کا زمرد ہے جسکا سائز بھی بڑا ہے اور معیار بھی اچھا ہے۔اسے اٹھانے کیلئے فوک لفٹر چاہئے۔ برازیل میں چوری کے خدشات بہت زیادہ رہتے ہیں جہاں مجرمانہ گروہ بینک ڈکیتی کیلئے بھی گولہ بارود استعمال کرتے ہیں اور آتشیں اسلحہ استعمال ہوتا ہے۔ اسکے مالک کا کہنا ہے کہ میں نہیں بتا سکتا کہ ہم نے یہ زمرد کہاں چھپایا بس یہ بتاسکتے ہیں کہ اسکی وقتاً فوقتاً جگہ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ دنیا میں اس طرح کے 2بڑے زمرد پائے جاتے ہیں۔ دوسرے زمرد پر برازیل او رامریکہ میں اس کی ملکیت کے حوالے سے مقدمہ چل رہا ہے۔

شیئر: