Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عامر کی پریکٹس سیشن میں بھر پور شرکت

لندن... پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر مکمل فٹ ہوگئے۔ ہند کے خلاف اتوار کو چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے لئے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ محمد عامر فٹ ہیں اور ہند کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔ محمد عامر نے لندن کے تاریخی اوول کرکٹ گراونڈ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں بھر پور حصہ لیا ۔ محمد عامر کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ ہندکے خلاف ایونٹ کے گروپ میچ کے دوران بھی محمد عامر اپنا اسپیل مکمل نہیں کر پائے تھے۔

 

شیئر: