Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ الفیصلیہ میں عمارت گر گئی، امدادی کارروائی جاری

شہری دفاع کی ٹیموں نے ملبے میں دبے دو افراد کوبحفاظت نکال لیا(فوٹو، سبق نیوز)
جدہ کے علاقے شمالی علاقے  الفیصلیہ میں عمارت گرگئی ، شہری دفاع کی ٹیمیں ملبے میں پھنس جانے والوں کو تلاش کررہے ہیں۔
سبق نیوز نے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے حوالے سے کہا ہے کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے 8 امدادی یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے ملبے میں دبے ہوئے افراد کی تلاش شروع کردی۔
حادثے کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ ملبے میں کئی افراد دبے ہیں ۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے 2 افراد کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکال لیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
 

شیئر: