مدینہ منورہ: عمارت میں آتشزدگی، 2 افراد زخمی
زخمی ہونےوالے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا(فوٹو عاجل)
مدینہ منورہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سبق ویب کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے الخلیل محلے کی ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد ٹیم بھیجی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا۔
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں موقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ عمارتوں، تجارتی مراکز اور گوداموں میں فائر فائٹنگ سسٹم نصب کرانا ضروری ہے ایسا نہ کرنے پر خلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تجارتی اداروں اور عمارتوں کے مالکان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں