Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے علاقے بلد میں تاریخی عمارت منہدم

عمارت کو مرمت کے لیے خالی کروالیا گیا تھا(فوٹو،سبق نیوز)
جدہ کے تاریخی علاقے ’البد‘ میں واقع قدیم عمارت گرگئی ۔ قدیم عمارت کو شہر کے تاریخی مکانات میں شامل کیا گیا تھا جس کی تزئین اور مرمت کا کام جاری تھا۔
عمارت گرنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت جدہ کے تاریخی علاقے کے قدیم ترین ’بڑھئی ‘ ’محمد ذاکر‘ کی تھی جن کا دوماہ قبل ہی انتقال ہوگیا تھا۔
وزارت ثقافت نے شہر کے قدیم تاریخی ورثے کے طورپر اس عمارت کو بھی  ان دیگر عمارتوں میں شامل کرلیا تھا جو اس علاقے میں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔
وزارت ثقافت کی جانب سے گرنے والی عمارت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ’حارۃ الشام‘ میں واقع قدیم عمارت کے گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ عمارت کو اصلاح و مرمت کے لیے کئی ماہ قبل خالی کرالیا گیا تھا بلکہ اس سے ملحق دوسری عمارت کو بھی خالی کرانے کے بعد اس کے اطراف میں باونڈری لگا دی گئی تھی۔
بلد کے علاقے میں ’بیت نصیف ‘ بھی موجود ہے جہاں شاہ عبدالعزیزبن عبدالرحمن جدہ آمد کے موقع پر مقیم ہوئے تھے۔ بیت النصیف کے علاوہ دیگر قدیم عمارتیں بھی اسی علاقے میں آج بھی موجود ہیں ۔ وزارت ثقافت ان عمارتوں کی دیکھ بھال اور اصلاح ومرمت کررہی ہے۔

شیئر: