Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی شریف میں 13575 معتکف

مدینہ منورہ.... مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ معتکفین کی تعداد 13575ہو گئی ۔ ان کیلئے ہر طرح کے آرام و راحت اور سہولتوں کا انتظام کیا گیاہے ۔ انتظامیہ میں دروازوں کے امور کے انچار ج سعود الصاعدی نے بتایا کہ اعتکاف کرنیوالوں میں 11432مرد اور 2143خواتین ہیں ۔ مردوں کےلئے 3اور خواتین کےلئے ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے ۔ اعتکاف کرنیوالی خواتین اور مردوں کی سہولت کےلئے تربیت یافتہ عملہ مہیاکیا گییا ۔ مسجد نبوی شریف میں داخلے کیلئے آن لائن اندراج عمل میں لایا گیا ۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے مرد و خواتین کو بتا دیا گیا کہ وہ صفائی ، نمازیوں کو مشکل میں نہ ڈالیں اور چاند رات کو عشاءبعد اعتکاف ختم کرنے کی پابندی کریں گے ۔ دیگر ہدایات سے بھی آگاہ کر دیا گیا ۔ 

شیئر: