Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز سو فیصد کارکردگی دکھائیں،عامر سہیل

  لاہور...قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ سے قبل ویڈیو پیغام میں کپتان سرفراز احمد اور قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کپتان کے ساتھ بیٹھ کر تمام غلط فہمیوں کو دور کر لیںگے۔ پاکستان بڑے عرصے بعد کسی ایونٹ کا فائنل کھیل رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میںٹیم نے بہت اچھا کھیلا اور سرفراز نے بہترین انداز میں قیاد ت کی۔ جو بھی تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی اسے ایک طرف رکھ کر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور ہمارا سر فخر سے بلند کر دیں۔واضح رہے کہ عامر سہیل نے ایک ٹی وی پروگرام میں سرفراز احمد پر تنقید کی تھی جس کے بعد وہ تنازع میں گھر گئے تھے۔

 

شیئر: