Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج ہم چیمپیئن ہیں،سرفراز

لندن... فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو فتح کا کریڈٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لڑکے آج بہترین کرکٹ کھیلے۔ فخر زماں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ پورے ٹورنامنٹ میں چیمپیئن بیٹسمین کے طور پر کھیلا۔ اگر اسی طرح کھیلتا رہا تو اپنے ملک کیلئے باعث فخر ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں کہ محمد عامر، حسن علی، عماد وسیم اور شاداب خان زبردست کھیلے ۔ سارا کریڈٹ انہیں نوجوان کھلاڑیوں ، بولرز اور پھر بیٹسمینوں کو جاتا ہے۔ ہم نے کچھ کھویا نہیں۔ جس وقت ٹورنامنٹ شروع ہوا تو کوئی بھی پاکستان کو عالمی کرکٹ میں تسلیم کرنے پر تیار نہیں تھا اور آج دیکھیں ہم چیمپیئن ہیں۔ ہمارے لئے دعائیں کرتے رہیں۔ 

 

شیئر: