Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس اتحاد المسلمین کے یوتھ آئیکان یاسر عرفات کے اعزاز میں افطار ڈنر

روشن مستقبل کیلئے تجارت سے وابستہ ہونے کا مشورہ ،یاسر عرفات اور دیگر کا  اظہار خیال 

 
جدہ ( امین انصاری ) مجلس اتحاد المسلمین کے یوتھ آئیکان یاسر عرفات کے اعزاز میں عبدالباسط خان نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں  جدہ میں مقیم حیدرآبادی تاجر کمیونٹی کے احباب نے شرکت کی ۔ داعی محفل  عبدالباسط خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے روزگار کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کی قربت عطا کی ہے ۔ یہ انتہائی سعادت کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وطن کی ترقی کیلئے ہردم کوشاں رہنا چاہئے ۔ مہمان خصوصی یاسر عرفات نے کہا کہ وقت اور حالات ایک جیسے نہیں ہوتے ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگی کو پلاننگ کے ذریعے کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے تارکین وطن کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور خاندان کی فلاح و بہبود کیلئے وطن عزیز میں کوئی تعمیری کام کریں جس سے ان کا مستقبل روشن رہے ۔ انہوں نے تجارت سے وابستہ ہونے پر زور دیا اور کہا کہ اس میں خیر و برکت ہے ۔ اگر ہم ایمانداری سے تجارت کریں تو دنیا و آخرت میں ہمارا مقام بلند ہوگا ۔ ندیم عبدالباسط نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہم اپنے خاندان کے ان پسماندہ افراد کی مدد کرنا چاہئے جو عزت نفس کی خاطر اپنوں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے ہمیں ان تک پہنچ کر خاموش مدد کرنا چاہئے ۔ہم دنیا میں جہاں منافع زیادہ ہوتا ہے وہاں سرمایہ لگاتے ہیں تو کیوں نہ ہم اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو خیر و خیرات کرکے سرمایہ لگائیں کیونکہ اللہ سے بہتر منافع دینے والا کوئی نہیں وہ ایک کے بدلے 10 اور مخصوص ایام میں 70گنا عطا کرتا ہے ۔ تقریب میں محمد عبدالحنان ،عبدالرحمان ، راکان ،شریف الدین غوری ، عدنان عادل فاروقی ، سید فرحان قادری اور دیگر تجارتی و سماجی شخصیات موجود تھے ۔
 
 

شیئر: