Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی پاکستان کی نمائندہ جماعت بنے گی، عائشہ نذیر جٹ

ریاض (ذکاء اللہ محسن) 2018ء کا الیکشن یوم حساب ثابت ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیر جٹ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے جس سے پوری پاکستانی قوم جان چکی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جب بھی برسر اقتدار آئے انہوں قوم کی خوشحالی کی بجائے اپنے آپکو زیادہ فائدہ پہنچایا۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد نواز شریف نا صرف نااہل ہونگے بلکہ ان کے خلاف کرپشن کرنے کے حوالے سے مقدمات بھی درج ہونگے۔ اس کے علاوہ عبدالقیوم خان، روزی گل، خانزادہ خان اور شفیع خان نے کہا کہ عائشہ نذیر جٹ نوجوانوں کی لیڈر ہیں۔ ضمنی الیکشن میں انکی کامیابی یقینی تھی مگر مسلم لیگ نے دھاندلی کرکے ان کو ہروا دیا مگر آئندہ الیکشن میں ہم پر امید ہیں کہ یہ دوبارہ الیکشن لڑیں گی اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی۔ پی ٹی آئی کی تقریب میں کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
 

شیئر: