Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر، شمالی امریکہ تک فضائی سروس فراہم کرے گی

ڈیلٹا ایوی ایشن کے ساتھ اسٹراٹیجک معاہدے پر دستخط کیے گئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے قائم کی جانے والی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے امریکی ڈیلٹا ایئرلائن سے اسٹراٹیجک تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے ہیں ۔
اخبار 24 کے مطابق مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب امریکی شہر اٹلانٹا میں ڈیلٹا ایوی ایشن کے میوزیم میں منعقد کی گئی۔
دونوں فضائی کمپنیوں کے مابین اس امر پراتفاق کیا گیا کہ مذکورہ روٹ پر فضائی کمپنیاں اپنے دائرہ عمل کو بڑھاتے ہوئے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کریں گی۔
اس حوالے سے ریاض ایئرکے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ٹونی ڈوگلاس کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ایئر کی ہمارے ساتھ اسٹراٹیجک پارٹنرشپ مثالی ہوگی جس سے اس سیکٹر کے مسافروں کو بہتر فضائی سفر کی سہولیات میسرآئیں گی۔
دوسری جانب ڈیلٹا ایئرکے سی ای او ایڈ باسٹین کی جانب سے بھی ریاض ایئرکے ساتھ ہونے والے شراکتی تعاون کے معاہدے کو سراہتے ہوئے اسے مسافروں کے لیے ایک بہتر اضافہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے سعودی عرب کی نئی شروع ہونے والی ریاض ایئرآئندہ برس 2025 سے اپنے فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ طورپر آغاز کرے گی ۔

شیئر: