Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیوں کیلئے سمورائی ڈیزائن کے زرپوش

ٹوکیو..... جاپان میں سمورائی ایج نامی کمپنی بلیوں اور کتوں کے لئے سمورائی ڈیزائن کے زرہ پوش وغیرہ بناتی ہے۔ یہ ساری چیزیں ایک مضبوط فوم قسم کے میٹریل سے تیار ہوتی ہے اور جانوروں کے لئے محفوظ سمجھی جاتی ہے۔ ان چیزوں کی قیمت 129ڈالر سے 150ڈالر تک ہوتی ہے دوسرے لوگوں سے انکے پالتو جانوروں کے لئے بھی طرح طرح کے فوجی اور نیم فوجی انداز کے لباس بھی آرڈر پر تیار کرتی ہے۔ اب تک کمپنی لاتعداد ایسے ملبوسات وغیرہ تیار کرچکی ہے۔ سمورائی ایج نامی کمپنی جاپانی شہر فوکوکا میں قائم ہے اور اسکے لئے یہاں بننے والی اس قسم کی ساری چیزیں مکمل طور پر دستکاری کا نمونہ ہوتی ہیں یعنی ہاتھوں سے تیار کی جاتی ہیں مگر انکی خاصیت یہ ہے کہ اس کے تیار کردہ لباس وغیرہ پہنتے ہی بلیاں اور کتے خود کو جنگجو اور مثالی حد تک بہادر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ تمام چیزوں کی تیاری میں زمانہ قدیم کے سمورائی فوجیوں کے ملبوسات اور سرپوش وغیرہ کا ڈیزائن پیش نظر رکھاگیا جاتا ہے۔ روایتی طور پر سمورائی ملبوسات چمڑے سے تیار ہوتے تھے مگر اب انکی تیاری میں آرام دہ اور نرم لیکن مضبوط قسم کے فوم کی مدد لی جاتی ہے۔

شیئر: