Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی عسکری اتحاد کے سیکرٹری جنرل کا جمہوریہ گیبون کا دورہ

صدر جمہوریہ کے مشیر نے اتحاد کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
اسلامی عسکری اتحاد کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل اسٹاف محمد بن سعید المغیدی نے گیبون کے دارالحکومت لیبرویل میں ریپبلکن گارڈ ٹریننگ سینٹر کے ہیڈ کوارٹر کا دروہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پرعسکری اتحاد کے سیکرٹری جنرل کا استقبال صدر جمہوریہ کے مشیر اور ریپبلکن گارڈ کے سیکنڈ کمانڈر بریگیڈیئرجنرل بالگیدرا انٹوائن نے کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پرزیر بحث آئے علاوہ ازیں دہشتگردی سے نمٹنے اور عسکری استعداد کے حوالے سے تربیتی مشقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تربیتی مرکز کے دورے کے دوران میجر جنرل المغیدی نے تربیت کے معیار کو سراہتے ہوئے دہشتگردوں سے نمٹنے کے لے سیکیورٹی فورسز کے اہم کردار کو اجاگرکیا۔
واضح رہے جمہوریہ گیبون بھی روز اول سے ان 42 ممالک میں ہے جو دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہیں۔

شیئر: