حاضرین نے دونوں ملکوں کی دوستی کو قابل فخر قرار دیا
خمیس مشیط (جی ایس ایوب) عسیر ریجن کی معروف سماجی شخصیت میاں سلیم نے پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں اپنی رہائش پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر جمیل مغل، ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر اے ڈی میمن، ڈاکٹر اسلم میمن، ڈاکٹر اعجاز، مظفر اعوان، نعیم مغل ، ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر فیاض، ڈاکٹر شہاب ، پاکستان ویلفیئر فورم عسےر کے نائب صدر فاروق بٹ، قائداعظم پراسپریٹی آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل محمداویس راﺅ، ڈپٹی سیکریٹری میاں جاوید اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔ افطار سے قبل پاکستان اورسعودی کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔ حاضرین نے دونوں ملکوں کی دوستی کو قابل فخر قرار دیا۔