Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بین البر اعظمی براہ راست پرواز روم سے جدہ پہنچ گئی

’روم سے جدہ آنے والی پرواز کے مسافروں کا استقبال اٹلی کے نائب قونصل نے کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے پہلی بین البر اعظمی براہ راست پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روم سے جدہ آنے والی پرواز ایٹا فضائی کمپنی کی ہے جس کااستقبال اٹلی کے نائب قونصل جنرل ایرینی بونجورنو نے کیا ہے۔
مسافروں کو خوش آمدید کرنے کے لیے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے نائب سربراہ راشد الشمری اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع جدہ ایئرپورٹس کے سربراہ مازن جوہر نے کہا ہے کہ ’جدہ اور روم کے درمیان براہ راست پرواز کے آغاز سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں اضافہ ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جدہ اور روم کے لیے جدیدطیارے استعمال کئے جائیں گے‘۔

شیئر: