Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینگو سے کیرلا میں 100سے زیادہ افراد ہلاک

تریوندرم۔۔۔۔۔مانسون کے مو سم میں ملک کے مختلف شہروں میں مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست کیرلا میں ڈینگو سے ابتک 100سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یہ بیماری جنوری سے جاری ہے اور اب ڈینگو نے تریوندرم سمیت مختلف اضلاع کو اپنی لپیٹ میںلے لیاہے اور کئی لاکھ افراد مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں کا علاج کراچکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال بہتر نہیں جہاں اس سال چکن گونیا کے 150مریض اسپتال لائے گئے ۔حکام اس وباء پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے لوگوں کو آگہی مہم شروع کررکھی ہے۔ اس سلسلے میں وڈیو بھی تیار کی گئی ہے جو سنیما ہالز میں بھی دکھائی جارہی ہے۔اس مہم کا نام ’’دہلی بجائے گی تالی‘‘مہم کا مقصد یہ ہے کہ ڈینگو اور چکن گونیاسے محفوظ رہنے کیلئے لوگوں کو طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔یہ دونوں بیماریاں مچھر سے پیدا ہوتی ہیں۔

شیئر: