تمام سکولوں کے تدریسی و انتظامی عملے کی آج واپسی
’وزارت تعلیم کے جاری کردہ جدول کے مطابق اتوار 18 اگست کو 6 لاکھ طلبہ کی واپسی ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے علاوہ انٹر نیشنل تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملے نے آج اتوار سے ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں قائم کم و بیش 30 ہزار تعلیمی ادارے آئندہ ہفتے سے طلبہ کا استقبال کریں گے۔
سرکاری سکولوں میں جو طلبہ کسی پرچے میں فیل ہوگئے تھے وہ بھی آج دوبارہ پرچہ دیں گے۔
وزارت تعلیم کے جاری کردہ جدول کے مطابق اتوار 18 اگست کو 6 لاکھ طلبہ کی واپسی ہوگی۔