سعودی خواتین کو معاہدوں کے بغیر ملازمت پر رکھنے والے پبلک سروس کے دفاتر بند
جرمانے کی درخواست مکمل کرکے مجاز اتھارٹی کو بھیج دی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت تجارت کے نیشنل پروگرام ٹو کامبیٹ کمرشل کنسلمنٹ کی مشترکہ نگراں ٹیموں نے ایسے پبلک سروس کے دفاتر کو بند کیا ہے جن پرمستقل ملازمت کے معاہدوں اور سوشل انشورنس کے بغیر سعودی خواتین کو ملازمت دینے کا الزام ہے۔
ٹیم نے ان دفاتر کے خلاف جرمانے کی درخواست مکمل کرکے مجاز اتھارٹی کو بھیج دی۔
اخبار 24 کے مطابق مشترکہ انسپیکشن ٹیموں نے ریاض شہر میں رہائشی، کام اور سرحدی سلامتی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کو ملازمت دینے کی خلاف ورزیوں، تجارتی پردہ پوشی، تحریری اور زائد المیعاد تجارتی ریکار اور بلدیاتی لائسنس کے بغیر عوامی خدمات انجام دینے اور خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کی سرگرمیوں کو پکڑا ہے۔
انسپیکشن ٹیمیں مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ پر لائی ہیں۔ ان میں ٹیکس انوائسز جاری نہ کرنا، ادائیگی کے لیے الیکٹرانک طریقہ کار کی عدم فراہمی، انشورنس کمپنیوں کی نگرانی کے نظام کی خلاف ورزی اس کے علاوہ لائسنس کی میعاد ختم ہونے کے باوجود مختلف سرگرمیاں انجام دینا شامل ہیں۔
اینٹی کوراپ ٹیم نے ملوث افراد کے خلاف حتمی عدالتی فیصلے جاری ہونے کے بعد 5 سال قید اور 50 لاکھ ریال تک کے جرمانے اور ناجائز رقم کی ضبطی کی سزائیں عائد کیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں