Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھی کا بچہ تالاب میں گر گیا

سیول ..... جنوبی کوریا کے گرینڈ پارک چڑیا گھر میں بنے تالاب میں ہاتھی کا ایک بچہ گر گیا جسے بچانے کیلئے 2 ہاتھی دوڑتے ہوئے آئے اور انہوں نے بچے کو کسی نہ کسی طرح تالاب سے نکال لیا۔ یہ بچہ ایک بڑے تالاب کے کنارے کھڑا تھا کہ اچانک تالاب میں گر گیا۔ اسکے قریب کھڑا ہاتھی یکدم گھبرا گیا اور اس نے اپنی سونڈ سے اسے نکالنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران دوسری طرف کھڑا ہوا ایک ہاتھی اسکی مدد کو پہنچ گیا۔ وہ کچھ دیر تک تو انتظار کرتے رہے اور اسی دوران بچہ تیر کر دوسرے کنارے پر پہنچا۔ یہاں یہ عمل قابل ذکر ہے کہ باڑ کے پار ایک انکلوژر میں تیسرا ہاتھی موجود تھا جو اس بات پر کڑھ رہا تھا کہ وہ بچے کی مدد کو باہر نہیں جاسکتا۔ تاہم اس دوران دونوں ہاتھی اس بچے کی مدد کو پہنچ گئے تھے اور انہوں نے اسے نکال لیا۔

شیئر: