Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں سعودی سفارتخانے نے شہریوں کو سمندری طوفان سے خبردار کردیا

زیر زمین سرنگوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ (فوٹو سبق)
جاپان میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ یہاں آنے والا سمندری طوفان ملک بھر میں پھیل سکتا ہے اور اس کے ساتھ تیز ہوائیں اور سیلاب آسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق سفارتخانے نے یہاں موجود سعودی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
سفارتخانے نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر  ایک پوسٹ کے ذریعے سمندری طوفانوں سے نمٹنے کی ہدایات کا خاکہ بھی پیش کیا ہے  جن کے مطابق مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور اپنی رہائش کے قریب ہنگامی پناہ گاہ کے بارے میں علم رکھیں۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ موبائل اور دیگر مواصلاتی آلات مکمل طور پر چارج رکھیں۔ لفٹوں اور زیر زمین سرنگوں کے استعمال سے گریز کریں نیز ڈھلوانوں اور مٹی کے تودے گرنے سے دور رہیں۔
سفارتخانے نے اس حوالے سے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں سفارت خانے کے نمبروں پر فوری رابطہ کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: