Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے

’آج الاحسا اور حفر الباطن ملک کے گرم ترین شہر ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقے کے علاوہ مدینہ منورہ، جازان، عسیر، باحہ ، نجران، حائل، القصیم اور ریاض میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان اور عسیر میں صبح سویرے اور رات کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں مغرب اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 15 سے 35 کلو میٹر ہوگی جبکہ خلیج عربی میں شمالی اور شمال مشرقی ہوا چلے گی جس کی رفتار 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کے متعدد شہرو ں میں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں تیز بارش ہوگی‘۔
’ابہا، احد رفیدہ، خمیس مشیط اور ظہران الجنوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج الاحسا اور حفر الباطن ملک کے گرم ترین شہر ہوں گے جہاں درجہ حرارت 44 سینٹی  گریڈ ہوگی‘۔
’جبکہ السودہ سرد ترین علاقہ ہے جہاں 14 ڈگری رہے گی جبکہ ابہا میں 18 ڈگری اور باحہ میں 19 ڈگری ہوگی‘۔
 

شیئر: