سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو مصر کے دورے اور عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق عرب لیگ کا وزارتی اجلاس منگل کو عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹر میں ہورہا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ اور سلامتی امور کے اعلی نمائندے جوزف بوریل بھی قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جس میں غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کی نگرانی خاص طور پر رفح کراسنگ کے معاملے پر بات چت متوقع ہے۔
قبل ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے موقع پر جی سی سی نے روس، انڈیا اور برازیل کے ساتھ تین الگ الگ وزارتی اجلاس کیے تاکہ نئے افق کھولے جا سکیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے روسی اور انڈین ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی۔