سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے عبدالمجید تبون کو نئی صدارتی مدت کےلیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
الجزائر کے صدر نے نیک خواہشات کے لیے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
الجزائر کی الیکشن اتھارٹی کے مطابق عبدالمجید تبون تقریباً 95 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
صدارتی انتخاب میں 5.3 ملین سے زیادہ ووٹروں نےعبدالمجید تبون کے حق میں ووٹ دیا جو ’94.65 فیصد ووٹ‘ ہیں۔