ایک ہفتے میں ریاض کے شہریوں نے 4.5 ارب ریال خرچ کیے
ایک ہفتے میں کپڑوں اور جوتوں پر 757.9 ملین ریال خرچ ہوئے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تعلیم پر 43 فیصد کم جبکہ کھانے اورمشروبات پر گزشتہ ہفتے کے برابر اخراجات ہوئے۔
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر رپورٹ جاری کی ہے۔ یکم ستمبر سے 7 ستمبر کے دوران مملکت میں تعلیمی اخراجات 291 ملین ریال کیے گئے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 43 فیصد کم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں 13.3 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ کھانے اور مشروبات پر 2.1 ارب ریال، ریستوران اور کیفے پر 1.9 ارب ریال خرچ ہوئے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کپڑوں اور جوتوں پر 757.9 ملین ریال، تعمیراتی سامان کی خریداری پر 350 ملین ریال، الیکٹرانک آئٹمز پر 209.8 ملین ریال، گیس سٹیشنز پر 963.7 ملین ریال، صحت پر 874.8 ملین ریال، فرنیچر پر 309.3 ملین ریال اور تفریح و ثقافت پر 293.4 ملین ریال کے اخراجات ہوئے۔
صارفین نے ہوٹلوں پر 245.3 ملین ریال، عوامی سہولتوں پر 59 ملین ریال، زیورات پر 247.8 ملین ریال، ٹرانسپورٹیشن پر 120.8 ملین ریال اور دیگر اخراجات پر 2.2 ملین ریال خرچ ہوئے۔
اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے ایک ہفتے کے دوران ریاض کے رہائشیوں نے 4.5 ارب ریال کے اخراجات کیے اور سرفہرست رہے۔
جدہ میں رہنے والوں نے 1.8 ارب ریال خرچ کیے اور دوسرے نمبر پر رہے دمام کے شہری 662.1 ملین ریال سے تیسرے نمبر پر رہے۔
مکہ مکرمہ 508.3 ملین ریال سے چوتھے اور پانچویں نمبر پر مدینہ منورہ کے شہری رہے جنہوں نے 503.4 ملین ریال کے اخراجات کیے۔
ساما کا کہنا ہے الخبر کے رہائشیوں نے 370.4 ملین ریال، بریدہ 309.1 ملین ریال، تبوک 265 ملین ریال، حائل 214 ملین ریال، ابھا 176.5 ملین ریال اور دیگر شہروں کے اخراجات 3.9 ارب ریال رہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں