شہزادہ فیصل بن فرحان اردن پہنچ گئے
’دار الحکومت عمان میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کی سطح کی کانفرنس ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان غزہ کے متعلق او آئی سی کی کانفرنس میں شرکت کے لیے اردن پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اردن کے دار الحکومت عمان میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کی سطح کی کانفرنس ہوگی۔
کانفرنس میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا جائزہ لینے کے علاوہ رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مشترکہ پالیسی کے لیے تبادلہ خیال ہوگا۔