Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کی  لبنان اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

سلامتی کونسل جنگ بندی کے اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرائے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ پٹی اور لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جاری عسکری جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق آو آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی عسکری جارحیت کی وجہ سے سیکڑوں ہلاک  و زخمی  جبکہ 10لاکھ کے قریب افراد  بے گھر ہوئے۔
او آئی سی کے بیان میں  اسرائیلی قبضے کو خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے  پیش آنے والی صورتحال کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے لبنانی حکومت سے تعاون پر بھی زوردیا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم  نے خان یونس اور النصیرات کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی جانے والی عسکری کارروائی جس میں سیکڑوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کیا۔
او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے جنگ بندی کے فیصلوں کو نافذ کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

شیئر: