Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر لائسنس دیسی علاج، سعودی خاتون اور غیرملکی گرفتار

تفتیش مکمل ہونے پر کیس متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت صحت کی تفتیشی ٹیموں نے حائل ریجن میں سعودی خاتون اور ایک غیرملکی کو بغیرلائسنس لوگوں کا علاج کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ذمہ دار نے اس حوالے سے بتایا’ سعودی خاتون نے اپنے بارے میں سوشل میڈیا پر دیسی طریقہ علاج کی ماہر ہونے کے دعوے کیے تھے۔ خاتون کا دعوی تھا وہ بانچھ پن اورٹیومرز کا علاج دیسی طریقے سے کرتی ہیں‘۔
وزارت صحت کی تفتیشی ٹیم نے خاتون سے معلومات کیں تو معلوم ہوا کہ وہ شعبہ طب میں ماہر نہیں اور نہ ہی باقاعدہ تعلیم حاصل کی ہے۔
دوسری جانب وزارت کی تفیشی ٹیم نے ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی کے خلاف کارروائی کی جو ماہر حکیم ہونے کا دعویدارتھا۔  طب البدیل کا کوئی لائسنس نہیں تھا۔
 تفتیش مکمل ہونے کے بعد ان کا کیس متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔
 وزارت صحت کا کہنا ہے’ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔ صحت کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے مختلف طریقہ علاج کے ماہرہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں‘۔
’وزارت صحت کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ مقررہ لائسنس کے بغیر لوگوں کا علاج کریں‘۔

شیئر: