Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وژن 2030 کے اہداف، سعودی وزارت صحت کی کامیابیوں کا سفر

گزشتہ برس حج سیزن میں طبی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے ’مملکت کے وژن 2030 کے مقررہ اہداف کے حصول کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔‘
سال رواں 2024 میں صحت کے حوالے سے مقررہ منصوبہ بندی کے تحت  تیزی سے پیش رفت کی جائے گی۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت صحت نے ایکس اکاونٹ پر گزشتہ برس 2023 کے حوالے سے وڈیو رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ’ گزشتہ برس ریاض میں شاہ فہد میڈیکل سٹی میں کینسر کے علاج کے لیے ’پروٹون‘ سینٹر مشرق وسطی کی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد مرکز ہے۔‘ 
جبکہ ٹیومرسینٹرز کی تعداد میں بھی دگنا اضافہ کیا گیا جو 9 سے بڑھا کر 18 ہو گئے ہیں۔
وزارت نے گزشتہ برس عالمی ادارہ صحت کی کانفرنسز میں مختلف نوعیت کے 138 معاہدے کیے جن کی مجموعی لاگت 13 ارب ریال سے زائد ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ اکتوبر میں مقامی سطح پر انسولین کی تیاری کا مرکز بھی قائم کیا گیا جبکہ رواں برس 2024 میں صحت امور میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئے گی۔
گزشتہ برس 2023 میں متعدد ہسپتالوں کا افتتاح کیا گیا جن میں جازان سپیشلسٹ ہسپتال، رفحا، الدرب اور درعیہ میں ہسپتالوں کے علاوہ ورچوئل کلینکس اور متحرک کلینکس بھی قائم کیے گئے جن سے دور دراز علاقوں میں مقیم مریضوں کو سہولت ہوئے۔
وزارت کی جانب سے جاری وڈیو رپورٹ میں کہا گیا کہ’ امور صحت کے معاملات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جس کے آپریشن کے لیے ویٹنگ ٹائم جو کہ 60 دن تھا کو کم کرکے 24 دن کردیا گیا۔‘
وزارت صحت نے معاشرے میں صحت مندانہ طرز زندگی کو اپنانے کے لیے مثالی پروگرامز منعقد کیے جن کے کافی خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے۔ لوگوں کی اوسط عمر 74 سے بڑھ کر 77 برس ہو گئی جبکہ ہمارا ہدف ہے کہ اوسط عمر کی حد کو 80 برس تک پہنچایا جاسکے۔
ضرورت مند مریضوں کو ان کے گھروں تک دوائیں پہنچانے کے لیے جامع منصوبے شروع کیے گئے۔
گزشتہ برس کے دوران 19 لاکھ ادویات کے پیکٹس ڈلیور کرائے گئے جبکہ فضائی ایمبولینس کی کارکردگی میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا۔
علاوہ ازیں گزشتہ برس حج سیزن میں طبی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔

شیئر: