Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ میں سعودی ملازمین کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز

رواں برس کے چھ ماہ میں سعودی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی افرادی قوت کے ترقیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل ترکی الجعوینی کا کہنا ہے’ رواں برس کی پہلی ششماہی میں مقامی لیبر مارکیٹ میں سعودی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے‘۔
المدینہ اخبار کے مطابق انہوں نے بتایا’ سعودی ملازمین کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
سب سے زیادہ اجرت دینے والے بینکنگ،فارماسوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کانکنی ہیں جب کہ تعمیراتی اور ریٹیل سیکٹر میں اجرت نسبتا کم ہے۔
رواں برس مارکیٹ میں رجسٹر ہونے والے سعودی کارکن جنہوں نے اس سے قبل ملازمت نہیں کی تھی ان کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار ہے۔
ان ملازمین میں سے 37 ہزار اگست میں رجسٹر ہوئے جبکہ 35 ہزار سعودیوں کو ستمبر میں روزگار فراہم کیا گیا۔
ڈائریکٹر ترقیاتی فنڈ نے بتایا’ سال 2019 میں رجسٹرڈ سعودی ملازمین کی تعداد 1.7 ملین تھی جو اب بڑھ کر 2.38 ملین تک پہنچ گئی ہے‘۔
ترقیاتی فنڈ کی جانب سے نجی سیکٹر میں سعودی کارکنوں کو ملازمتیں فراہم کرنے پر مالی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
50 سے 30 فیصد تک نجی شعبے کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو کم از کم فی ملازم کے 3 ہزار ریال ہے۔

شیئر: