دھوپ میں کام کرنے والے کارکنوں کو پانی پلانے کی مہم
منگل 22 اکتوبر 2024 10:18
’دمام میں مساجد اور مکانات کی تعمیر کرنے والے کارکنوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن میں رضاکاروں کی ٹیم نے دھوپ میں کام کرنے والے کارکنوں کو پانی پلانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دمام میں مساجد اور مکانات کی تعمیر کرنے والے کارکنوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا ہے۔
رضاکاروں کی ٹیم کے سربراہ ثامر بن عبد اللہ الدرعان نے کہا ہے کہ ’معاشرے کے مخلص خدمتگارہیں جو تپتی دھوپ میں انتہائی سخت کام کر رہے ہیں‘۔
’مہم کا مقصد ایک طرف ان لوگوں سے گرمی کی شدت کو کم کرنا ہے تو دوسری طرف معاشرے کے مختلف طبقات میں رضاکارانہ خدمات پر اکسانا اور مزدوروں کے ہمدردی کا جذبہ اجاگر کرنا ہے‘۔
انہوں نے مہم میں حصہ لینے والے سعودی نوجوانوں اور خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جو انتہائی خلوص سے کام کر رہے ہیں۔