فالکن نیلامی: 5 باز 4 لاکھ 38 ہزار ریال میں فروخت
’آخری باز پر بولی کا آغاز 60 ہزار میں ہوا اور بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 40 ہزار پر بند ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد نیلامی میں 5 باز 4 لاکھ 38 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلا باز 45 ہزار ریال میں اور دوسرا باز 61 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے‘۔
’تیسرے باز پر بولی کا آغاز 60 ہزار ریال سے ہوا اور بولی ایک لاکھ 25 ہزار پر بند ہوئی جبکہ چھوتھا باز67 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے‘۔
’آخری باز پر بولی کا آغاز 60 ہزار میں ہوا اور بولی بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 40 ہزار پر بند ہوئی‘۔