Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’غریب ہوں، سرکاری راشن ملتا ہے‘‘

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے ڈوسا ضلع میں بیشمار لوگوں نے اپنے مکان کے باہر پیغام لکھ کر لگایا ہوا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ’’میں غریب ہوں مجھے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت راشن ملتا ہے‘‘۔ضلع پریشد ڈوسا کے سی ای او سریندر سنگھ نے کہا ہے اس کا مقصد خاندانوں کی طرف سے یہ دکھانا ہے کہ انہیں سرکاری راشن ملتا ہے اور یہ تحریر حکومت کی ہدایت پر لکھی گئی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ غربت سے نیچے لکیر پر کو ن سے خاندان رہ رہے ہیں۔ ان خاندانوں کو 10کلو گندم دیا جاتا ہے۔ ضلع کی 2تحصیلوں میں 50ہزار گھروں کے مکینوں نے اپنے گھر کے آگے اس طرح کی تحریر لکھی ہوئی ہے۔

شیئر: