Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا ’نور السعودیہ‘ منصوبہ کیا ہے؟

مراکش میں 5120 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ (فوٹو واس)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان کے صوبے کابل اور مراکش کے  صوبے بولمان میں اپنے ’نور السعودیہ‘ رضاکارانہ پروگرام کے ذریعے نابینا لوگوں کو روشنی فراہم کررہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مہم کے  دوران مرکز کی رضاکار میڈیکل ٹیم نے مراکش میں 5120 افراد کا معائنہ کیا۔ 1050 افراد کو طبی چشمے دیے گئے جبکہ 482 افراد کے آنکھوں کے آپریشن کیے گئے جنہیں کامیابی سے انجام دیا گیا۔


کابل میں شاہ سلمان مرکز نے یکم نومبر تک کیمپ لگایا۔ (فوٹو واس)

مراکش میں شاہ سلمان میڈیکل ٹیم نے 24 سے 31 اکتوبر تک اپنے پروجیکٹ کے تحت کام کیا۔
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے ’نور السعودیہ‘ کے تحت افغان صوبے کابل میں میڈیکل ٹیم نے 27 اکتوبر سے یکم نومبر تک اپنا کیمپ لگایا جس کے ذریعے 4160 کیسز کا معائنہ کیا گیا۔
میڈیکل ٹیم نے 442 افراد کے آپریشن کیے جن میں مرکز کی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی۔
شاہ سلمان مرکز یہ تمام کام انسانی ہمدردی اور متاثرہ ممالک میں محدود آمدنی والے مریضوں کے لیے جاری رکھے ہوئے  ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: