Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کا انڈونیشی ہم منصب سے رابطہ ، غزہ پر تبادلہ خیال

شہزادہ فیصل بن فرحان نے نو منتخب انڈونیشی وزیرخارجہ کو مبارک باد پیش کی (فوٹو، ایکس)
  وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے انڈونیشی ہم منصب سے ٹیلی فونک پررابطہ کیا اور انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نومنتخب انڈونیشی وزیرخارجہ سوگیونو سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی علاوہ ازیں مسئلہ کے حل کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔

شیئر: