Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی آبادی میں سالانہ 8 کروڑ 30 لاکھ کا اضافہ

نیویارک... اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی مجموعی آبادی 2050 تک 9 ارب 80 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔آبادی کا 50 فیصد پاکستان سمیت 10ممالک میں آباد ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی موجودہ آبادی 7 ارب 60 کروڑ ہے جو2030 تک 8 ارب 60 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ 2050 تک مجموعی آبادی 9 ارب 80 کروڑ جبکہ صدی کے آخر تک یہ 11 ارب سے بھی تجاوز کرجائے گی۔ایک اندازے کے مطابق آبادی میں ہر سال 8 کروڑ 30 لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے۔ آبادی کا نصف صرف 10 ممالک میں آباد ہے۔ان میں ہند، نائیجریا، کانگو، پاکستان ، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا یوگنڈا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 تک ہند چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والاملک بن جائےگا۔

 

شیئر: