Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موڈیز نے سعودی عرب کی 6 کمپنیوں کی رینکنگ بڑھا دی

’ایجنسی نے مذکورہ کمپنیوں کی آؤٹ لک کو مثبت کے بجائے مستحکم  کر دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
موڈیز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے سعودی عرب کی 6 کمپنیوں کی رینکنگ ’+A‘ سے بڑھا کر ’a3A‘ کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایجنسی نے جن کمپنیوں کی رینکنگ بڑھائی ہے وہ سعودی آرامکو، سابک، سعودی الیکٹرک، سعودی پاور ، سعودی اتصالات کمپنی اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ ہیں۔
ایجنسی نے مذکورہ کمپنیوں کی آؤٹ لک کو مثبت کے بجائے مستحکم  کردیا ہے۔
قبل ازیں موڈیز نے سعودی عرب کی کریڈٹ رینکنگ ’+A‘ سے بڑھا کر ’a3A‘ کر تھی۔
یہ پیشرفت خطرات اور ریٹنگ کو بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے والے عوامل کے درمیان توازن کی روشنی میں سامنے آئی ہے۔
 

شیئر: