سعودی عرب میں نئی ایئرلائن کمپنی قائم کرنے کا منصوبہ
’نئی ایئرلائن مشرقی ریجن کے شہر دمام میں صدر دفتر بنائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں نئی اور تیسری قومی ایئرلائن کمپنی کے قیام کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے نئے بجٹ میں نئی قومی ایئرلائن 2025 میں دمام میں قائم کرنے کا منصوبہ درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نئی ایئرلائن مشرقی ریجن کے شہر دمام میں صدر دفتر بنائے گی۔
اس کے ساتھ متعدد بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں نئے ٹرمنل بنائے جائیں گے جن میں الجوف انٹر نیشنل ایئرپورٹ، الباحہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور جدہ میں کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔