Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروفیشنل فائٹرز لیگ، سعودی چیمپیئن ھتان السیف نے الجزائری حریف کو ناک آوٹ کردیا

سعودی دارالحکومت پہلی مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے (فوٹو: الاخباریہ)
مکسڈ مارشل آرٹس کی سعودی چیمپیئن ھتان السیف نے جمعے کو ریاض میںمشرق وسطی ، شمالی افریقہ پروفیشنل فائٹرز لیگ میں الجزائری حریف لیلیا عثمانی کو دوسرے راونڈ میں ناک آوٹ کردیا۔
سعودی دارالحکومت پہلی مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ پروفیشنل فائٹر لیگ میں متعدد بین الاقوامی کھلاڑی شریک ہیں۔
ایونٹ کا اہتمام سعودی مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے اٹنٹرنیشنل فائٹرز لیگ کے تعاون سے کیا ہے۔
یہ مقابلے کنگ سعود یونیورسٹی کے انڈور ہال میں ہو رہے ہیں۔
ھتان السیف نے فتح کے بعد سعودی عرب، یہاں کے ہر فرد اور مکسڈ آرٹس فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا ’اپنے کھیل میں ہمیشہ بہتری کی کوشش کروں گی اور مایوس نہیں ہونے دوں گی۔ اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے کی پوری کوشش کرتی رہوں گی۔‘
فائٹ سے قبل الجزائری حریف نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں مقابلہ کروں گی۔ ھتان السیف نہیں ڈرتی کیونکہ معاملہ طاقت کا نہیں، اس کے سابق حریف کمزور تھے۔‘
یاد رہے کہ ھتان السیف پروفیشنل فائٹرز لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والی پہلی سعودی فائٹر خاتون ہیں۔

شیئر: