Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ایتھوپیا کے درمیان سیاسی مشاورت اور مذاکرات کا پہلا دور

ریاض اور ادیس ابابا کے درمیان دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور ایتھوپیا میں اتوار کو ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹرمیں سیاسی مشاورت اور مذاکرات کا ایک دور ہوا ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی اور ایتھوپیا کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور کی حالیہ صورتحال، تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں، ریاض اور ادیس ابابا کے درمیان دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ اگست میں دونوں ملکوں نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور 2024 سے 2028 کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کےلیے سعودی، ایتھوپیا بزنس کونسل قائم کی تھی۔
اتوار کو ہونے والے اجلاس میں ایتھوپیا میں سعودی سفیر فہد الحمیدانی اور وزارت خارجہ کے دیگر عہدیدار بھی شریک تھے۔

شیئر: